12 فروری 2014 - 20:30
دھشتگردانہ کاروائیاں مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچاسکتی ہیں

طالبان سے مذاکرات کرنے والي سرکاري کميٹي نے طالبان کي نامزد کردہ مذاکراتي کميٹي کے نام ايک خط ميں کہا ہے کہ دہشتگردي کي کاروائيوں سے مذاکرات کے ماحول پر برا اثر پڑ رہا ہے.

ابنا: رپورٹ کے مطابق   خط ميں کہا گيا ہے کہ طالبان کي دہشتگردانہ کاروائياں فوري طور پر بند ہونا چاہيں۔ خط ميں يہ بھي کہا گيا ہے کہ ايسے بيانات سے بھي گريز کيا جائے جن سے مذاکرات کا ماحول متاثر ہوسکتا ہو۔ واضح رہے حکومت پاکستان کي جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جانے کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں ميں دہشتگردي کے واقعات ميں تيزي آگئي ہے۔ ان حملوں کي ذمہ داري طالبان کے ذيلي گروپ تسليم کر رہے ہيں۔ دوسري جانب طالبان کميٹي کے رکن پروفيسر ابراہيم کا کہنا ہے کہ طالبان کي تجاويز اور مطالبات حکومت کو پہنچادئے گئے ہيں انہوں نے کہا کہ جمعرات کو بھي دونوں کميٹيوں کے درميان ملاقات کا کوئي پروگرام نہيں ہے.

.......

/169